8 فروری 2014 - 20:30
ایران کے حوالے سے صہیونی لابی کی پسپائی

امریکہ میں صیہونیوں کی سب سے مضبوط لابی، ایران کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرنے کے لئے کانگریس پر دباؤ ڈالنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے.

ابنا: امریکہ میں سرگرم انتہائی مضبوط  و بااثر صیہونی لابی ایپیک نے ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کو تیار کرنے والے ایک سینیٹر کے رخ میں تبدیلی کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے .رپورٹ کے مطابق 24 ریپبلکن سینیٹروں نے جمعرات کو سینیٹ میں اکثریتی دھڑے کے لیڈر، ہیری ریڈ کو ایک خط لکھ کر ایران کے خلاف اس بل پر فوری ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا جسے باب مینڈيز نے تیار کیا تھا لیکن ریپبلکن سینیٹر مارک كریک کے ساتھ مل کر ایران مخالف بل تیار کرنے والے ریپبلکن سینیٹر باب مینڈيزنے، بل پاس کرانے کے لئے ریپبلکن کی جلدبازی کی تنقید کی .رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کی سب سے بڑی حامی لابی ، ایپیک نے مینڈیز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے بل پر ووٹنگ کے لئے ریپبلکن کی جلد بازی کی مخالفت کی۔ ایپیک نے ایران کے خلاف پابندیوں میں سختی کے بل کی مخالفت ایسی حالت میں کیی ہے کہ جب اس سے پہلے وہ سینیٹروں پر اس بل کو پاس کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہی تھی.

.......

/169